تازہ ترین
بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں میں بھیجنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیمیں تشکیل

بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں میں بھیجنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیمیں تشکیل

وزیر صحت نے بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں میں بھیجنے کے لئے ڈاکٹرز کی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس کے تحت پمز سے ڈاکٹرز کی ٹیمیں بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں میں اگلے 2 روز میں پہنچ جائیں گی۔ وزیر صحت نے بتایا کہ 30 ہزار سے زائد ویکسینز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، بچوں کے لئے دست اسحال، ٹائیفائیڈ اور خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین اگلے ایک روز میں پہنچ جائیں گی۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بخار، نزلہ، زکام اور آنکھوں کی بیماری سے بچاؤ کی دواؤں کی بڑی مقدار کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، اس مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons