تمام بڑے شہروں سمیت ملک بھر میں ادویہ کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
صارفین کے مطابق میڈیکل اسٹورز پر امراض قلب، سرطان، ذیابیطس اور یرقان سمیت 90 سے زائد ادویہ ناپید ہوچکی ہیں۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انستھیزیا اور سرجری میں استعمال ہونے والی ادویہ کی بھی قلت ہے، جبکہ بخار اور سردرد کیلئے پیراسٹامول اور کھانسی کے شربت بھی دستیاب نہیں ہیں۔ پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت ادویہ کی قیمت میں اضافہ کرے تو مارکیٹ سے قلت ختم ہوجائیگی۔