کرکٹ: پاکستان کا ورلڈ کپ سپر لیگ اور ٹی 20 ایشیا کپ کیلئے ٹیموں کا اعلان

کرکٹ: پاکستان کا ورلڈ کپ سپر لیگ اور ٹی 20 ایشیا کپ کیلئے ٹیموں کا اعلان

پاکستان نے ہالینڈ کے خلاف رواں ماہ کی 16 سے 21 تاریخ تک کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میچز کے لئے 16 رکنی ٹیم اور ایشین کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جو 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

 ہالینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے دوسرے کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، عبد اللہ شفیق، فخر زمان، حارث روف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

 ایشین کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لئے بابر اعظم کپتان ہوں گے جبکہ شاداب خان (نائب کپتان) آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث روف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

 آج لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ہمارے لئے دونوں مقابلے اہم ہیں اور ہم نے کپتان اور ہیڈ کوچ کے مشورے سے دستیاب بہترین کھلاڑی منتخب کئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ …

Show Buttons
Hide Buttons