تازہ ترین
ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 58 پیسے کمی، انٹر بینک میں 228 روپے80 پیسے کا ہوگیا

ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 58 پیسے کمی، انٹر بینک میں 228 روپے80 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت  کم ہو گئی۔ ڈالر 228 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنے آنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 9 روپے 58 پیسے سستا ہو گیا اور انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر کے آخری شرط بھی پوری کر دی۔ آئی ایم ایف کی پاکستان میں کنٹری نمائندہ کے مطابق پاکستان نے پی ڈی ایل میں اضافہ کر کے ساتویں اور آٹھویں جائزہ معاہدے کی آخری پیشگی شرط بھی مکمل کردی ہے۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا متوقع اجلاس رواں ماہ ہوگا۔ اگلی قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons