تازہ ترین

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔

بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد2 لاکھ 28 ہزار کیوسک اور اخراج 172700 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 65500 کیوسک اور اخراج 65500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 45100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 53400 کیوسک اور اخراج 32900 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1534.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.926 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1157.45 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.088 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.50 فٹ، بیرا ج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons