سرمایہ کاری بورڈ کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اومان کے سرمایہ کاروں کے وفد کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ہے۔
ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اومان کی کمپنی کی سرمایہ کاری کے عمل کو تیز کرنے میں سہولت فراہم کرینگے۔اومان کے وفد کے چیئرمین ڈاکٹر انور Al Balushi نے کہا کہ وہ پاکستان میں توانائی منصوبوں اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے گوادر سے جیکب آباد تک ریلوے لائن کی تعمیر کی نشاندہی کی۔ پاکستان اور اومان کے مندوبین نے باہمی طورپر مفید ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔