تازہ ترین
پی سی بی نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا

پی سی بی نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا

پاکستان 17 سال بعد انگلش کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔

پی سی بی نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 20 ستمبر کو شروع ہو گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کراچی اور لاہور میں منعقد کروائے جائیں گے۔  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے 4 میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائےگا۔ دوسرا میچ 22 ستمبر، تیسرا میچ 23 ستمبر اور چوتھا میچ 25 ستمبر کو ہوگا۔ سیریز کا دوسرا مرحلہ لاہور میں منعقد کیا جائے گا جس میں  پاکستان انگلینڈ کے درمیان  سیریز کے آخری 3 میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا  پانچواں میچ 28 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ چھٹا میچ 30 ستمبر اور ساتواں میچ 2ا کتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons