آرمی چیف سے پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر کی الوداعی ملاقات

ہالینڈ نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

یہ بات پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر WOUTER PLOMP نے آج (پیر)راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات میں کہی۔ ہالینڈ کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری میں اپنا کردارادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے اور باہمی دلچسپی کی بنیاد پر باہمی فائدے کے کثیرجہتی تعلقات کو سنجیدگی سے فروغ دینا چاہتا ہے ۔انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں کردارادا کرنے پرہالینڈ کے سفیر کی خدمات کا شکریہ ادا کیا ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ …

Show Buttons
Hide Buttons