تازہ ترین

امریکہ تائیوان کے معاملے پر دوہرے معیار سے گریز کرے، چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کےترجمان چاؤ لی جیان نے یکم اگست کو یومیہ نیوز بریفنگ کےدوران امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان اور چین سے متعلق امریکی پالیسی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے پیلوسی کے دورہ تائیوان کے حوالے سے بارہا اپنا پختہ موقف واضح کیا ہے۔ 

ایک چین کا اصول آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کی معراج ہے، یہ امریکہ ہی ہے  جس نے تائیوان کے معاملے پر ون چائنا پالیسی کو بارہا توڑ مروڑ کر کے غیر ذمہ دارانہ تبصرے  کئے ہیں۔ امریکہ نے حالیہ دنوں ہر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دینا شروع کیا ہوا ہے، امید ہے کہ امریکہ  سب سے پہلے تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل پر قائم رہے گا اور دوہرے معیار سے باز رہے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons