محرم الحرام میں امن و امان کیلئے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

نظام خلافت راشدہ سے ہی پاکستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں ، محرم الحرام میں امن و امان کیلئے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد اور لاہور میں رابطہ سیل قائم کیے ہیں، ایک ماہ کیلئے سیاست ترک کر کے سیلاب زدگان کی امداد اور معیشت کی بہتری کیلئے مشترکہ کوشش کی جائے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے یوم عمر بن خطاب ؓ کے موقع پر کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشرے کی اصلاح عدل و انصاف سے ہی ممکن ہے ۔ نظام خلافت راشدہ کی احتساب اور انصاف بنیاد ہے ۔

سیدنا عمر ؓ فاروق نے نظام ریاست کیلئے جو اصلاحات نافذ کیں آج دنیا ان سے استفادہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نظام خلافت راشدہ ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے ۔ محرم الحرام میں امن و امان اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور مسلکی ہم آہنگی کیلئے لاہور اور اسلام آباد میں رابطہ سیل قائم کیے ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں امید کرتے ہیں کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال بہتر رہے گی ۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک کی معاشی ، اقتصادی اور معاشرتی صورتحال تقاضہ کرتی ہے کہ سیاسی و مذہبی قیادت ایک ماہ کیلئے سیاسی تعصبات کو ترک کر کے معاشی بہتری اور سیلاب زدگان کی امداد کیلئے نکلیں، جس طرح پاک فوج کے جوان سپہ سالار قوم جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر اپنے ہم وطنوں کی مدد کر رہے ہیں ،اسی طرح سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان اور قائدین کو بھی ان کی مدد کیلئے نکلنا چاہیے ۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا جناح اسپتال کا دورہ

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا جناح اسپتال کا دورہ

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں جناح اسپتال کا دورہ کیا ہے۔ …

Show Buttons
Hide Buttons