ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے اگست کا موسمیاتی آوٹ لک جاری  کیا ہے  جس کے مطابق  کہ ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زائد بارشوں کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب،کشمیر سندھ کے جنوبی حصے اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں معمول سے کچھ زائد بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں معمول سے زائد درجہ حرارت کے باعث پہاڑوں پر موجود برف تیزی سے پگھل سکتی ہے، اسی وجہ سے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے، اگست میں زراعت اور توانائی کے شعبے میں پانی وافر مقدار میں دستیاب ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ …

Show Buttons
Hide Buttons