پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 92 فیصد اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 92 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2022 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 18.74 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا، مالی سال 2021 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 9.74 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مئی کے مقابلہ میں جون کے مہینہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 109 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی ہے، مئی میں پٹرولیم درآمدات کا حجم 1.386 ارب ڈالر، جون میں بڑھ کر 2.893 ارب ڈالر ہو گیا۔جون میں سالانہ بنیادوں پر 136 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ …

Show Buttons
Hide Buttons