تازہ ترین

کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کی پہلی کامیابی

کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں قومی باکسر الیاس حسین نے حریف کو ہرا کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی ہے۔

کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے، پاکستان کے الیاس حسین نے لیسوگو کےموکھوٹو مورون کو ہرادیا۔ 57 کلوگرام فائٹ میں الیاس حسین نےدوسرے راؤنڈ میں موکھوٹوکو ناک آؤٹ کردیا۔ الیاس حسین اب پری کوارٹرفائنل مرحلے میں پہنچ گئےہیں۔

اسکواش ایونٹ میں ویمن اسکواش کھلاڑی آمنہ فیاض کو ملائیشیا کی رچی آرنلڈ نے شکست دے دی۔ ملائیشیا کی رچی آرنلڈ نے آمنہ فیاض کو تین صفر سے شکست دی۔ آمنہ فیاض کیخلاف رچی آرنلڈ نے (11-3)  (11-2) اور (11-5) سے فتح حاصل کی۔

اسکواش مینز کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کے ناصر اقبال نے ہم وطن طیب اسلم کو شکست دے دی۔ ناصر اقبال نے طیب اسلم کے خلاف (11-5) (9-3) سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے راونڈ میں طیب اسلم  گھٹنے میں انجری کے باعث ریٹائرڈ ہو گئے۔ بیڈمنٹن مقابلے میں آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو تین دو سے شکست دی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons