وزیراعظم شہباز شریف نے آج خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ملتوی کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آج ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا جو موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے دورے سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے لکھا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے۔