آئی ایم ایف نے سری لنکا کو قرض دینے سے انکار کر دیا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سری لنکا کو قرض دینے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نے شدید مالی بحران کے شکار ملک سری لنکا کو نیا قرض دینے سے انکار کرتے ہوئے کہ جب تک تباہ حال معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سخت اور ناگزیر اصلاحات نہیں کر لیتے تب تک مالی امداد ناممکن ہے۔ آئی ایم ایف نے دیوالیہ ملک سری لنکا کو نئے قرض کی فراہمی کو اصلاحات سے مشروط کر دیا کہ ان اصلاحات میں کافی وقت لگے گا اور جب کہ کئی ماہ سے مہنگائی اور خوراک و ایندھن کی قلت کے شکار سری لنکا کے حالات مخدوش ہوتے جا رہے ہیں۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ سری لنکا میں بحرانی کیفیت پر فکرمند ہیں لیکن ایک مناسب میکرو اکنامک پالیسی فریم ورک بننے سے قبل نئی مالی امداد کی فراہمی ناممکن ہے۔ سری لنکا کو دیرپا اصلاحات اور اقتصادی استحکام پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اصلاحات کے بجائے سری لنکا اس وقت قرض میں سے 16 کروڑ ڈالر ادویات، گیس اور دیگر ضروری اشیا پر خرچ کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا 51 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے کے باعث اپریل میں دیوالیہ ہوگیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ …

Show Buttons
Hide Buttons