وفاقی حکومت بلوچستان میں سیلاب متاثرین کو فوری امداد فراہم کر رہی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ وفاقی حکومت بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اپنی متعدد ٹویٹس میں کہی، دورے کے دوران انہوں نے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور سیلاب زدگان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جاری امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی ریلوں کےباعث تقریباً تین سو افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک سو چوبیس افراد بلوچستان میں سیلاب کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انسانی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم وفاقی حکومت ہر جاں بحق شخص کے اہلخانہ کو دس لاکھ روپے امداد دے رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ان افراد کے لئے بھی مالی امداد میں اضافے کا حکم دیا ہے جن کے مکانات کو سیلاب کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے یقینی طور پر مشکل گھڑی ہے تاہم حکومت متاثرین کے لئے امداد کی فراہمی اور ان کی بحالی یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

دنیا کی تقریباً ایک تہائی مٹی کا معیار ابتر ہو چکا ہے، ایف اے او

5 دسمبر کو مٹی کا نواں عالمی دن تھا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک …

Show Buttons
Hide Buttons