تازہ ترین

پاک فوج اور ایف سی کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

پاک فوج اور ایف سی کی ملک کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی جوان طبی امداد کی فراہمی اورمواصلاتی ڈھانچےکی بحالی سمیت بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ پاک فوج کے مقامی کمانڈرز نے راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع کا دورہ کیا اورسیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی اشیا تقسیم کیں دونوں اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں۔

بلوچستان میں جھل مگسی کے علاقے گندھاوا کا مکمل رابطہ بحال ہوگیا ہے، گندھاوا اور گردونواح کے تمام علاقے میں امدادی کام جاری ہیں۔ پاک فوج ایم ایٹ موٹروے کی بحالی کے کام میں بھی مصروف ہے، سی ایم ایچ خضدار کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ قائم کیاگیا ہے جہاں اب تک 115 مریضوں کا علاج کیاگیا۔

نصیر آباد کے علاقے Gandahk اور Babakot میں بھی متاثرہ آبادی کیلئے امدادی کام جاری ہیں، پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرین میں راشن اور تیار کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے جوان نوشکی، لسبیلہ، قلعہ سیف اللہ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

Show Buttons
Hide Buttons