تازہ ترین

چینی صدر شی جن پھنگ کے ماحولیاتی تمدن سے متعلق نظریات پر مبنی کتاب کی اشاعت

حال ہی میں چینی صدر شی جن پھنگ کے ماحولیاتی تمدن سے متعلق  نظریات پر مبنی کتاب ملک بھر میں جاری کی گئی ہے۔

شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے چینی قوم کی پائیدار ترقی کے نقطہ نظر کو آگے بڑھاتے ہوئے ماحولیاتی تمدن کی تزویراتی اہمیت کا گہرائی سے ادراک کیا ہے۔ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے تحت بھرپور طریقے سے ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کو فروغ دیا گیا ہے۔

شی جن پھنگ کی جانب سے نظریاتی اختراع، عملی جدت، ادارہ جاتی اختراع، تخلیقی طور پر نئے تصورات، نئے خیالات اور نئی حکمت عملیوں کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا ہے جن سے اُن کی ماحولیاتی تہذیبی فکر کی عکاسی ہوتی ہے۔ مذکورہ کتاب چین کی جانب سےماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے لیےبنیادی اقدامات اور عملی لائحہ عمل میں رہنمائی کرےگی۔

یہ خبر پڑھیئے

سیلاب متاثرین کے 15 لاکھ خاندانوں میں 25 ہزار فی خاندان کے حساب سے 37 ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے، وزیراعظم

سیلاب متاثرین کے 15 لاکھ خاندانوں میں 25 ہزار فی خاندان کے حساب سے 37 ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب متاثرین کے 15 …

Show Buttons
Hide Buttons