محرم الحرام میں امن کو قائم رکھنا تمام مکاتب فکر کے علماء اور قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عبد الخبیر آزاد

محرم الحرام میں امن کو قائم رکھنا تمام مکاتب فکر کے علماء اور قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عبد الخبیر آزاد

محرم الحرام میں امن کو قائم رکھنا تمام مکاتب فکر کے علماء اور قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حضرات صحابہ کرامؓ، اہل بیت اطہارؓ کی عزت و تکریم ہماری عقیدت کا محور ہے، ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں، بھارت اور مودی کا ناپاک ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے، افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں نے بے مثال قربانیاں دے کر ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے، پیغام پاکستان، پاکستان کا وہ ضابطہ اخلاق ہے جس کو عام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، بلوچستان کے عوام غیور ایماندار اور محب وطن ہیں، بلوچستان کے عوام کی محبت اور خلوص مثالی ہے۔

ہفتہ کو پریس کلب کوئٹہ میں پیغام پاکستان و اتحاد امت کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان سفیر امن مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور چیئرمین مجلس علماء پاکستان کی زیر صدارت اور مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام پریس کلب کوئٹہ میں ”پیغام پاکستان و اتحاد امت کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا سید محمد عبدالخبیر آزادنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متحد ہے اور ہمیشہ متحد رہے گا دشمن طاقتوں کا ناپاک ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں، دشمن طاقتیں ہمیں لڑا کر انتشار پیدا کر کے کمزور کرنا چاہتی ہیں، اُن کا مقصد اپنے ناپاک ایجنڈے اور سازشوں کو کامیاب کرنا ہے جو کہ ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہمیں چاہیئے کہ ہم اسلام کے پیغام اخوت محبت رواداری اور اتحاد کو سامنے رکھیں۔

مولانا سید محمدعبد الخبیر آزاد نے کہا کہ اتحاد و وحدت ہمارا دینی اور ایمانی سرمایہ ہے ہم سب مسلمان ہیں اور ایک ہی کلمہ پڑھتے ہیں پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہی حاصل کیا گیا تھا آج پاکستان کو پہلے سے زیادہ اتحاد و استحکام اور بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت ہے، ہم نے اپنے اتحاد اور داخلی استحکام کے ذریعے دشمن کو شکست دینی ہے۔

اس موقع پر علماء کرام کی خدمت میں گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ محرم الحرام میں خصوصی طور پر دشمن کی سازشوں پر نظر رکھیں، انتشار اور عدم استحکام کی ہر سازش کو اپنے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ناکام بنا دیں، اسلام کا پیغام بھی ہم سب کو متحد رکھنے کا ہے میں آپ حضرات کی محبت اور خلوص کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں نے دیکھا ہے کہ بلوچستان کے لوگ مثالی خلوص اور محبت اپنے دلوں میں رکھتے ہیں۔

بلوچستان کے عوام غیور ایماندار اور محب وطن ہیں اور انشااللہ پیغام پاکستان، پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس کو ہم ہر گھر کی آواز بنا دیں گے، پیغام پاکستان کی روشنی میں جو ضابطہ اخلاق تیار کیا گیا ہے اُس کو عام کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور پیغام پاکستان کے فروغ کے لیے علما کرام ممبر ومحراب سے آگاہی کو پیدا کریں، حضرات صحابہ کرامؓ، اہل بیت اطہارؓ کی عزت و تکریم ہماری عقیدت کا محور ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لیے اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کیا جائے جو کہ وقت کی ضرورت ہے،افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں نے بے مثال قربانیاں دے کر ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے اور پوری قوم کی دعائیں ہماری بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔

کانفرنس میں تمام مسالک کے جید علماو مشائخ عظام شریک ہوئے جس میں مقررین نے پیغام پاکستان واتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے علماء ہر قربانی دیں گے دشمن کو کا میاب نہیں ہونے دیں گے اور انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارت اور مودی کا ناپاک ایجنڈہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہم نے پہلے بھی انڈیا کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے مقررین نے کہا کہ بھارت یہ سن لے بلوچستان کے لوگ غیور اور محب وطن ہیں انڈیا کی سازشوں کو انڈیا کے منہ پر ماریں گے حب الوطنی کے تمام تقاضے پورے کریں گے اگر جان کا نذرانہ دینا پڑے توبھی ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons