تازہ ترین
وزیر اعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

وزیر اعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

 وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف جیکب آباد پہنچ گئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام، چیف سیکرٹری بلوچستان نے اور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے وزیر اعظم کو بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے جھل مگسی روانہ ہوئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں اور خاص طور پر گوٹھ علی مردان شمبانی کا بھی فضائی دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بریفنگ دی۔

یہ خبر پڑھیئے

چیئرمین سینیٹ کی شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی …

Show Buttons
Hide Buttons