تازہ ترین
اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روس یوکرین تنازع کے خاتمے کے حوالے سے مایوس

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روس یوکرین تنازع کے خاتمے کے حوالے سے مایوس

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے امور سیاست اور تحفظ امن، روزمیری اے ڈی کارلو نے انتیس تاریخ کو روس یوکرین تنازع کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ خوارک کے حوالے سے معاہدہ حوصلہ افزا ہے لیکن تنازع کے خاتمے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تنازع کے دنیا پر مرتب ہونے والے اثرات بہت نمایاں ہیں۔ یہ تنازع جتنی دیر تک جاری رہے گا، اس کے نتائج  اُسی قدر مزید واضع ہوں گے، بالخصوص جب موسم سرما بھی قریب آرہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ خوراک اور کھاد کے حوالے سے حوصلہ کن پیش رفت سامنے آچکی ہے تاہم سفارتی کوششوں کے ذریعے جنگ کے خاتمے سے متعلق صورتحال بدستور امید افزا نہیں ہے۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین نے بائیس تاریخ کو بحیرہ اسود کی بندرگاہ سے زرعی مصنوعات کی برآمد کے حوالے سے ترکی اور اقوام متحدہ کے ساتھ الگ الگ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے مطابق استنبول میں ایک مشترکہ رابطہ مرکز قائم کیا جائے گا اور خوراک کی ترسیل کو محفوظ بنایا جائے گا۔ روس اور یوکرین نے زرعی مصنوعات لے جانے والے جہازوں پر حملہ نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈیرہ غازی خان، تونسہ اور راجن پور میں سیلاب،وزیر اعلیٰ پرویز الہی کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن تیز کرنے کا حکم

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان، تونسہ اور …

Show Buttons
Hide Buttons