تازہ ترین
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا رن وے آپریشنل، ایئرپورٹ پر آئندہ 5 سال میں پانچ ارب کی سرمایہ کاری آئے گی، سعد رفیق

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا رن وے آپریشنل، ایئرپورٹ پر آئندہ 5 سال میں پانچ ارب کی سرمایہ کاری آئے گی، سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا رن وے آپریشنل ہو گیا ہے، لاہور ایئرپورٹ پر آئندہ 5 سال میں پانچ ارب کی سرمایہ کاری آئے گی۔

ہفتہ کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا رن وے آپریشنل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر آئندہ 5 سال میں پانچ ارب کی سرمایہ کاری آئے گی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کو بھی عالمی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے اپنے لوگوں کو بہت نوازا ہے، لیکن ہماری حکومت میں جو کام نہیں کرے گا اس کی اس ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب ہونیوالی بھرتیوں میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا، اگر ہم میرٹ پر بھرتی کریں گے تو نتیجہ دینا اس کی ذمہ داری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں بہتری کی بہت گنجائش ہے، 5 ایئربسز کی سیٹیں تبدیل کرنے کیلئے فنڈز پی آئی اے کو مہیا کیے جا چکے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 777 بوئنگ طیارہ ایک سال سے گراؤنڈ تھا وہ کل سے فنکشنل ہو جائے گا۔ وزیر ہوا بازی نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ امریکا اور یوکے کی فلائٹس جلد بحال ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہ اپنے انٹر نیشنل روٹس کو کھلوانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کی "جمہوری" کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

پیلوسی کی “جمہوری” کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے حال ہی میں تائیوان کا دورہ کرتے …

Show Buttons
Hide Buttons