پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس تیمور کمبوڈیا پہنچ گیا، بندرگاہ پر میزبان بحریہ نے پرتپاک استقبال کیا

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس تیمور کمبوڈیا پہنچ گیا، بندرگاہ پر میزبان بحریہ نے پرتپاک استقبال کیا

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس تیمور اپنے پہلے دورے پر کمبوڈیا پہنچ گیا، کمبوڈیا کی بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈنگ آفیسر کی کمبوڈیا کے اعلی سول و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈنگ آفیسر نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے کمبوڈیا کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قبل ازیں چین سے روانگی کے بعد پی این ایس تیمور نے ہانگ کانگ کا بھی دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے جہاز کے اس دورے سے دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر …

Show Buttons
Hide Buttons