اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور ملک کے دیگر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور ملک کے دیگر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران پنجاب اسلام آباد خیبرپختونخوا، شمال اور مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

تاہم کشمیر بالائی پنجاب اسلام آباد بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اور پشاور 25 ڈگری سینٹی گریڈ لاہور 26 کراچی اور گلگت 27 کوئٹہ 21 مری 17 اور مظفرآباد 23 ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، جموں لہہ پلوامہ، اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں 25 لہہ 13 پلوامہ اور اننت ناگ اٹھارہ شوپیاں اور بارہ مولہ سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا جناح اسپتال کا دورہ

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا جناح اسپتال کا دورہ

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں جناح اسپتال کا دورہ کیا ہے۔ …

Show Buttons
Hide Buttons