وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ اور غیر قانونی بھاری رقوم کی ترسیل کے حقائق بے نقاب کر دیئے ہیں، یہ عمران نیازی کے خلاف سنگین فرد جرم ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ معتبر عالمی ادارے فنانشل ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے خلاف سنگین فرد جرم ہے جس نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ اور غیر قانونی بھاری رقوم کی ترسیل کے حقائق بے نقاب کر دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں بیان کردہ ٹھوس حقائق چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ عمران نیازی جھوٹ، تضادات اور منافقت کا پیکر ہے۔