نئے دور میں فوج کو مضبوط بنانے سے متعلق چینی صدر کی اہم ہدایات

نئے دور میں فوج کو مضبوط بنانے سے متعلق چینی صدر کی اہم ہدایات

یکم اگست کو چینی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 95ویں سالگرہ ہے اس حوالے سے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی چن پھنگ نے ستائیس جولائی کو چینی عوامی انقلاب کے ملٹری میوزیم میں “نئے عہد میں قومی دفاع اور افواج کی تعمیراتی نتائج کی نمائش” کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن نے چینی خواب اور فوج کو مضبوط بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے، جس سے پوری فوج کو ہمہ جہت ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے اور قومی دفاع اور فوجی تعمیر میں تاریخی اور عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

شی چن پھنگ نے نشاندہی کی کہ پانچ سال بعد چینی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کے سو برس مکمل ہو جائیں گے۔ نئے دور میں فوج کو مضبوط بنانے کے پارٹی نظریے کو عملی جامہ پہنانے، نئے دور کے لئے ملٹری اسٹریٹجک پالیسی کو نافذ کرنے کے لئے سخت محنت جاری رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے لئے اسٹریٹجک مدد فراہم کی جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکہ کی طرف سے تجویز کردہ “گارڈ ریل” کے پیچھے کیا ہے؟ سی جی ٹی این کا تبصرہ

اگست کے اوائل میں امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے …

Show Buttons
Hide Buttons