ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کی شرح 3.35 فیصد ریکارڈ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کی شرح 3.35 فیصد ریکارڈ

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے 1 شخص کی جان لے لی۔

ملک کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 693 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیرِ علاج مریضوں میں سے 177 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ مزید 798 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 483 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 53 ہزار 325 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 20 ہزار 678 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 95 لاکھ 36 ہزار 38 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ‎مظفر آباد میں 19 اعشاریہ 44 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ‎صوابی میں 13 اعشاریہ 04 فیصد، ‎لاہور میں 12 فیصد، ‎نوشہرہ میں 11 اعشاریہ 11 فیصد اور مردان میں 10 اعشاریہ 10 فیصد رہی۔ این سی او سی نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ایبٹ آباد میں 6 اعشاریہ 25 فیصد، ‎اسلام آباد میں 6 اعشاریہ 12 فیصد، پشاور میں 5 اعشاریہ 75 فیصد، فیصل آباد میں 5 اعشاریہ 67 فیصد، میرپور میں 3 اعشاریہ 77 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

این سی او سی نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سرگودھا میں 3 اعشاریہ 50 فیصد، ‎کراچی میں 1 اعشاریہ 73 فیصد اور حیدر آباد میں 1 اعشاریہ 32 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ …

Show Buttons
Hide Buttons