حکومت پنجاب نے یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی ۔محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران صوبے میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی جبکہ جلوسوں کے راستوں پر کسی قسم کی تعمیرات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں اشتعال انگیز بینرز، پلے کارڈز اور تقاریر پر بھی پابندی عائد ہو گی۔