ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 240 روپے تک جا پہنچا۔
ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا۔ انٹربینک میں ڈالر ایک ہی دن میں 3 روپے 98 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 240 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 10 کاروباری روز میں امریکی ڈالر 30 روپے 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔