تازہ ترین
بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اسعد محمود

بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اسعد محمود

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں سیلاب کی صورتحال میں قومی شاہرات اور موٹرویز پر ٹریفک کی بحالی یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائے جائیں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے تا کہ اتھارٹی کے ملک بھر میں موجود مینٹی نینس یونٹس اور فیلڈ فارمیشنز مسلسل رابطہ میں رہیں اور متاثرہ سڑکوں کی بحالی کیلئے فوری عملدرآمد کیا جاسکے۔

انہوں نے یہ بات وزارت مواصلات میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات و چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد خرم آغا، وزارت مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود کو موٹرویز اور قومی شاہرات پر بارشی اور سیلابی پانی کی صورت حال اور ٹریفک کی بحالی کیلئے عمل میں لائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انڈس ہائی وے پر 771-773 کلو میٹر اور 780-782 کلو میٹر کے مقامات پر پانی سے شاہراہ متاثر ہوئی ہے، ڈیرہ غازی خان میں تعینات این ایچ اے اہلکار انڈس ہائی وے پر ٹریفک بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور عوام فوری سفر سے گزیر کریں۔ انڈس ہائی وے کے متاثرہ مقامات پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ اسی طرح بلوچستان میں خضدار۔قوبہ سعید خان شاہراہ کے متاثرہ حصوں پر ضروری مشینری پہنچا دی گئی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جی ٹی روڈ این۔فائیو پر مینٹی نینس یونٹ وزیر آباد اور راولپنڈی بھی پوری طرح آپریشنل ہیں۔ اسی طرح سکھر۔سبی۔کوئٹہ قومی شاہراہ این۔65 کے مچھ سیکشن آب گم۔کولپور کے مقام پر شدید بارش ہوئی۔ این ایچ اے کا عملہ اس سیکشن کو ٹریفک کیلئے کلیئر کرنے میں مصروف عمل ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں خوازہ خیلہ۔بشام روڈ، چکدرہ۔کالام روڈ اور چترال۔شندرو روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہیں جبکہ نوشہرہ۔دیر۔چترال روڈ،لواری ٹنل (نارتھ بانڈ) بھی ٹریفک کیلئے کلیئر ہیں۔ چترال۔گرم چشمہ۔شاہ سادم بارڈر روڈ کے متاثرہ حصوں کو بھی مکمل کلیئر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری مواصلات و چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد خرم آغا حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر این ایچ اے کے بلوچستان میں واقع نیٹ ورک کا جائزہ لینے کیلئے بلوچستان میں ہیں، جہاں وہ متاثرہ سڑکوں کی بحالی سے متعلقہ امور کا جائزہ لیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons