تازہ ترین

فلم ’دی گرے مین‘ کا سیکوئیل بنانے کا اعلان

دنیا کے معروف اسٹریمنگ  پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی گرے مین ‘کا سیکوئیل بنانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی مصنف مارک گرینے کے ناول کی کہانی پر مبنی فلم ’دی گرے مین‘ رواں ماہ 22 جولائی کو ریلیز کی گئی تھی جو کہ شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کی گئی تاہم ریلیز کے کچھ دن بعد ہی اس کا سیوئل بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

فلم میں اداکار ریان گوسلنگ نے سی آئی اے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے- فلم کے سیکوئل میں بھی ریان گوسلنگ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دی گرے مین کو مشہور کامک  فلموں’ایوینجرز‘ کے ہدایتکاروں کی جانب سے تیار کیا گیا ہے-

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons