وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی کونسل آف فارن منسٹرز کے دو روزہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جو آج تاشقند میں شروع ہورہا ہے۔
وہ ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ ولادی میر نوروف کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور فیصلوں اور دستاویز کی منظوری دیں گے جو اس سال ستمبر میں ثمر قند میں ہونے والے تنظیم کے سربراہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔