تازہ ترین

بجلی کے بلوں میں فکسڈ سیلز ٹیکس مسترد کرتے ہیں، انجمن تاجران

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد نے بجلی کے بلوں میں فکسڈ سیلز ٹیکس کا نفاذ یکسر مسترد کرتے ہوئے ایس آر او واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ کا وفاقی دارالحکومت کی تمام مارکیٹوں کے عہدیداران کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر واپڈا یا آئیس کو نے بجلی کے میٹر منقطع کرنے کی کوشش کی تو تاجر برادری سخت مزاحمت کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ بجٹ دستاویز میں نان فائلرز کیلیے انکم ٹیکس تین ہزار روپے سے دس ہزار روپے سالانہ نافذ کرنے کا کہا گیا جبکہ ایس آر او میں سالانہ کی بجائے ماہانہ کردیا گیا جو کہ سخت بد دیانتی ہے،اسمبلی کے فلور پر وفاقی وزیر خزانہ نے جھوٹ بولا جس کے لیے ان کو نہ صرف عہدے سے برطرف کیا جائے بلکہ آئندہ کے لیے ان پر پابندی عائد کی جائے، فکس ٹیکس فوری طور پر واپس لیا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons