گال ٹیسٹ: پانچویں دن کا کھیل جاری

گال ٹیسٹ: پانچویں دن کا کھیل جاری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کا کھیل شروع ہو گیا۔

گال ٹیسٹ کے آخری روز کے آغاز میں ہی پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی، امام الحق 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تیسرے دن کی طرح چوتھے دن کا کھیل بھی کم روشنی کی وجہ سے وقت سے پہلے روک دیا گیا تھا، قومی ٹیم نے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن کے اختتام تک 89 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ کے بنائے تھے۔

امام الحق 46 اور کپتان بابر اعظم 26 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 508 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سری لنکا کی طرف سے دننجیا ڈی سلوا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رمیش مینڈس نے ناقابل شکست 45 رنز بنائے۔

سری لنکن کپتان دیمتھ کرونا رتنے 61 اور اینجیلو میتھیوز 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نعمان علی، آغا سلمان اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر …

Show Buttons
Hide Buttons