دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنا لیے ہیں۔
گال سٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے مزید419 رنز جبکہ سری لنکا کو جیتنے کیلئے 9 وکٹس درکار ہیں۔ واضح رہے کہ خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا تھا جس کے بعد چوتھے روزکا کھیل اختتام پذیر ہو گیا ۔