تازہ ترین
بنگلہ دیش-زمبابوے پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 30 جولائی کو ہرارے میں کھیلا جائے گا

بنگلہ دیش-زمبابوے پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 30 جولائی کو ہرارے میں کھیلا جائے گا

زمبابوے اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز 30 جولائی سے ہوگا۔ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کے لئے زمبابوے میں ہے جہاں وہ زمبابویں ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو ہرارے سپورٹس کلب ، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2 اگست کو کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹونٹی سیریز میں بنگلہ دیش ٹیم کو حسن سوہن لیڈ کریں گے جبکہ ون ڈے سیریز میں تمیم اقبال بنگال ٹائیگرز کی قیادت کریں گے ۔

اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 5، دوسرا میچ 7 جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 اگست کو کھیلا جائےگا۔وائٹ بال سیریز کے تمام میچ ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons