یکم اگست کو چینی عوامی سپاہ آزادی کے قیام کی 95 ویں سالگرہ منائی جائے گی، اس حوالے سے ستائیس جولائی کو چین کے مرکزی فوجی کمیشن نے بیجنگ میں اعلی ترین فوجی اعزاز “آرڈر آف اگست فرسٹ” اور اعزازی ایوارڈز دیئے جانے کی تقریب منعقد کی۔
چینی صدر شی چن پھنگ جو کہ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے ایوارڈ جیتنے والوں کو تمغےاور سرٹیفیکٹ دیے اور اعزاز حاصل کرنے والے اداروں کو اعزازی پرچموں سے نوازا۔