بھارتی ریاست گجرات کے علاقے احمد آباد میں جعلی زہریلی شراب پینے سے 50 سے زائد افراد کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔
بھارتی ریاست گجرات کے علاقے احمد آباد میں جعلی زہریلی شراب پینے سے 50 سے زائد افراد کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا جبکہ 30 افراد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے 7 کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔