افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ نئی افغان حکومت اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ افغانستان علاقائی عدم استحکام کا ذریعہ نہیں بنے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین القاعدہ اور دیگر بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں ہوگی۔متقی نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کی موجودہ حکومت کا اگلا ہدف باہمی احترام کی بنیاد پر دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔