تازہ ترین

وزارت اطلاعات آئندہ ماہ مختصر فلموں کے قومی میلے کا اہتمام کرے گی

وزارت اطلاعات ونشریات پاکستان کے75ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں آئندہ ماہ مختصرفلموں کے قومی میلے کااہتمام کرے گی۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ساٹھ سے نوے سیکنڈز پر مشتمل مختصر دورانیے کی فلمیں آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ تک ptv.films@ptv.com.pk پر ای میل کی جا سکتی ہیں۔

مختصر دورانیے کی فلمیں کئی موضوعات پر بنائی جا سکتی ہیں جن میں صوفی ازم ،اقلیتیں ،تعلیم، تاریخ، عالمی امن، فلم، پاکستانی کھانے، سیاحت، سفارتکاری، ثقافت، ورثہ ،نوجوانوں کی ترقی، مذہبی ہم آہنگی، خواتین کو بااختیار بنانے، موسیقی اور سپورٹس کے موضوعات پر مشتمل ہو سکتی ہیں۔ فیسٹیول میں پہلے نمبر پر آنے والے کو ایک لاکھ روپے نقدانعام دیا جائے گا جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کو بالترتیب پچھتہر ہزار اور پچاس ہزار روپے کے انعامات دیئے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons