اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کی جان بچائیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فاشسٹ مودی حکومت کی جانب سے یاسین ملک پر کیے جانے والے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھوک ہڑتال پر مجبور کیا جا رہا ہے، ان کی جان خطرے میں ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے خلاف کارروائی کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیری رہنما یاسین ملک کی جان بچائیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کی یوکرین بحران کےاثرات کو کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اپیل

6 دسمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین میں انسانی صورتحال پر ایک اجلاس …

Show Buttons
Hide Buttons