تازہ ترین

وزیراعظم کی گندم ذخائر کی دستیابی یقینی بنانے اور قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت آج اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر، متوقع طلب اور درآمدی ٹینڈرز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کی موجودہ پیداوار کا تخمینہ دوکروڑ 63 لاکھ نواسی ہزار میٹرک ٹن ہے جبکہ گزشتہ برس کے ذخائر18 لاکھ 6 ہزار میٹرک ٹن ہیں۔ مجموعی ذخائر2 کروڑ 81 لاکھ 99ہزار میٹرک ٹن جبکہ مجموعی قومی طلب تین کروڑ 7 لاکھ نوے ہزار میٹرک ٹن ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت کے روس کے ساتھ معاہدے کے تحت جو حتمی مراحل میں ہے بیس لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد پر پیشرفت ہورہی ہے۔

اجلاس میں طلب اور ذخائر کا فرق ختم کرنے کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ذریعے بروقت گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ چار سال کے دوران گندم کے ذخائر سے متعلق جامع منصوبہ بندی نہ ہونے پر تشویش کاا ظہار کیا۔ انہوں نے گندم کی اگلی کٹائی تک گندم کے محفوظ ذخائر کی دستیابی یقینی بنانے سمیت گندم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے قوم کا سرمایہ بچانے کے لئے گندم کی قیمت میں ہر ممکن کمی کی ہدایت کی۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کی "جمہوری" کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

پیلوسی کی “جمہوری” کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے حال ہی میں تائیوان کا دورہ کرتے …

Show Buttons
Hide Buttons