تازہ ترین

پاکستان نے سی پیک پر بھارت کے ‘مضحکہ خیز’ ریمارکس مسترد کر دیے

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق بے بنیاد اور گمراہ کن ریمارکس کو واضح طور پر مسترد کردیے اور اسے منصوبے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش قرار دیا۔

سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ سی پیک ایک تبدیلی کا منصوبہ ہے اور خطے کے لیے استحکام، باہمی تعاون اور مشترکہ ترقی کا محور ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے علمبردار اور تعاون پر مبنی پاک چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ کے طور پر سی پیک خطے کے لوگوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سی پیک میں چین کی سرمایہ کاری نے پاکستان کو توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد کی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سی پیک پر شکوک و شبہات کی بھارتی کوششیں عدم تحفظ کے ساتھ ساتھ ایک مذموم ایجنڈے کے حصول کو بھی ظاہر کرتی ہیں جس نے جنوبی ایشیا میں کئی دہائیوں سے سماجی و اقتصادی ترقی کو روک رکھا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تناعہ ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حق خودارادیت کے استعمال میں مضمر ہے۔

بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان نے بھارت کے اس جھوٹےدعوے کو مسترد کیاکہ سی پیک اس کی ‘خودمختاری اور علاقائی سالمیت’ پراثر انداز ہوتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت ریاست جموں و کشمیر پر7دہائیوں سے غیر قانونی طور پر قابض ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کی "جمہوری" کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

پیلوسی کی “جمہوری” کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے حال ہی میں تائیوان کا دورہ کرتے …

Show Buttons
Hide Buttons