تازہ ترین
مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کا اجلاس

مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کا اجلاس

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تاجر برادری کو سازگار اور دوستانہ ماحول فراہم کر رہی ہے اور ان کے اعتماد بڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ٹی ای اے ) کے وفد کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت و صنعت رانا احسان افضل، چیئرمین پی ٹی ای اے شائق جاوید، پیٹرن ان چیف پی ٹی ای اے خرم مختار، سیکریٹری جنرل پی ٹی ای اے عزیز اللہ گوہیر، چیئرمین ایف بی آر، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

وفد نے وزیر کو انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس ریفنڈز، مؤخر ادائیگی اور شرح تبادلہ سے متعلق اس شعبے کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے حکومت سے ان مسائل کے حل کے لئے مدد کی درخواست کی۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت تاجر برادری کو سازگار اور دوستانہ ماحول فراہم کر رہی ہے اور وفد کو یقین دلایا کہ ان کا اعتماد بڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ان کے تحفظات دور کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔وفد نے تعاون اور مسائل کو مثبت انداز میں حل کرنے پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

میانمار کی سابق سویلین حکمراں آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی

میانمار کی سابق سویلین حکمراں اور نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی سربراہ  آنگ سان سوچی …

Show Buttons
Hide Buttons