تازہ ترین

کینیا میں مسافر بس پل سے دریا میں جا گری، 34 افراد ہلاک

کینیا میں مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل کے سائیڈ پر لگی رکاوٹوں کو توڑ کر دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا میں میرو سے بندرگاہی شہر مومباسا جانے والی مسافر بس پل سے الٹ کر دریا میں گرکر مکمل تباہ ہوگئی۔ بس کو کاٹ کر مسافروں کونکالنا پڑا۔ ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران 11 مسافروں کو زندہ بچالیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دریا سے 34 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں جن میں 14 خواتین اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔ بس حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا تاہم ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ممکنہ طور پر بس کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ یہ بس ماڈرن کاسٹ کمپنی کی ملکیت ہے۔

واضح رہے کہ کینیا میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں کئی نقائص ہیں صرف گزشتہ برس ٹریفک حادثات میں 4 ہزار 579 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons