تازہ ترین

امریکہ میں 14 ملین سے زیادہ بچے کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس اور چلڈرن ہاسپٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے 25 تاریخ کو جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کووڈ 19 کی وبا کے پھیلنے کے بعد سے امریکہ میں 14 ملین سے زائد بچے کووڈ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

حال ہی میں امریکہ میں کووڈ19 کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور بچوں کے کیسز میں بھی ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 21 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں، امریکہ میں تقریباً 92,000 نئے بچے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جو بچوں کے کیسوں  کی تعداد میں لگاتار دوسرا ہفتہ وار اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چار ہفتوں کے دوران بچوں میں کووڈ 19 کے 311,000 سے زائد تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں اور اس سال بچوں میں تقریباً 6.1 ملین نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons