سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت کے لئے فل کورٹ تشکیل دینے کی اتحادی حکومت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آج محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ محفوظ کئے گئے فیصلے کا اعلان کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔