تربیلا ڈیم کی انتظامیہ نے ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی بھرجانے کی وجہ سے آج رات سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
واپڈا کی طرف سے جاری کیئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پانی کا بہائو دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کرسکتا ہے۔ متعلقہ حکام کو کسی بھی قسم کے جانی اورمالی نقصان سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔