تازہ ترین

کرونا کے مزید 2 مریض جاں بحق، 582 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کرونا انفیکشن کے باعث مزید 2 مریض جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 582 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس مزید 2 افراد کی موت کا باعث بن گیا۔ این آئی ایچ کا کہنا ہےکہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 ہزار 389 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد رہی۔

ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل 178 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وزارت صحت اور صوبائی حکام کی جانب سے عوام کو مسلسل ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر اب بھی عمل کرتے رہیں اور ایس او پیز کا خیال رکھیں تاکہ کرونا وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

یہ خبر پڑھیئے

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

Show Buttons
Hide Buttons