ہیٹی کے پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی بہاماس کے جزیرے نیوپرویڈنس کے قریب الٹ گئی جس سے سترہ افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
بہاماس کے وزیراعظم فلپ ڈیوس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امدادی ٹیمیں اور رائل ڈیفنس فورس کے اہلکار نے سترہ افرادکی لاشیں نکال لی ہیں۔